خوش قسمت یا غصے والے.. چہرے کے تل آپ کی شخصیت کے ایسے راز بھی کھول دیتے ہیں جن سے آپ خود بھی واقف نہیں

شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جس کے چہرے پر کہیں تل نہ موجود ہو۔ ویسے تو یہ جلد کے خلیات میں میلانن جمع ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں لیکن چہرہ پڑھنے والے چہرے کے مختلف حصوں پر موجود تل کے بارے میں کچھ اور ہی بتاتے ہیں۔

ماتھے پر تل کو ماہرین خوش قسمتی سے تشبیہہ دیتے ہیں۔ جن لوگوں کے ماتھے ہر تل ہو وہ دولت اور محبت کے معاملے میں خوش قسمت تو ہوتے ہی ہیں اس کے علاوہ اپنے جیون ساتھی کی زندگی میں بھی خوش قسمتی لاتے ہیں۔

تھوڑی

تھوڑی پر تل رکھنے والے افراد خیال رکھنے والے ہوتے ہیں اور کامیاب زندگی گزارتے ہیں انھیں نئے دوست بنانا اور نئی جگہوں پر رہنے کا کافی شوق ہوتا ہے۔

ناک

جن لوگوں کی ناک پر تل ہو وہ کافی انا پرست ہوتے ہیں۔ اگر تل بالکل ناک کے اوپر ہو تو شدید غصے والے جبکہ ناک کے کنارے ہو تو انھیں زندگی میں محنت اور مشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہونٹوں کے پاس تل

ہونٹوں کے پاس تل رکھنے والے کھانے پینے کے شوقین ہوتے ہیں اور انھیں اداکاری میں بھی کافی دلچسپی ہوتی ہے اس کے علاوہ ان میں ہمت اور حوصلہ مند ہونے کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔

گالوں پر تل

گالوں پر تل کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تل اگر سیدھے گال پر ہو تو وہ شخص خیال رکھنے والا ہوگا اور اگر دوسری جانب ہو تو تنہائی پسند شخصیت کا مالک ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.