
لگاتار چار دن پپیتا کھانے کے بعد کیا ہوا ؟ سن کر پیروں تلے زمین نکل جا ئے گی۔
پپیتا گرم علاقوں میں پیدا ہونے والا پھل ہے اور اپنے ذائقے خوبصورت رنگ اور صحت کے لیے بے پناہ فائدوں کی وجہ سے ساری دُنیا میں مقبول ہے۔اس آرٹیکل میں ہم پپیتا کھانے کے فائدے اور نقصانات کا ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ جان پائیں گے کہ یہ مفید پھل آپ کی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور کس وقت اس پھل کو نہیں کھانا چاہیےپپیتا اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپُور پھل ہے خاص طور پر اس میں موجود زیازینتھن اینٹی آکسائیڈینٹ نقصان دہ نیلی شعاؤں کو آنکھوں کو متاثر نہیں کرنے دیتا اور آنکھوں کی صحت کے لیے انہتائی مفید ہے، پپیتا اور دیگر پھلوں کا زیادہ استعمال عُمر کے بڑھنے کے ساتھ زوال پزیر زوال پزیر آنکھوںکو تقویت دیتے ہیں۔
اور زوال کے اس عمل کو سُست کرتے ہیںدمہ کی بیماری جہاں تکلیف دہ ہے وہاں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اور وہ لوگ جو ایسے پھلوں او رسبزیوں کا استعمال کرتے ہیں جس میں بیٹا کیروٹین جیسے کیمیا موجود ہوں اُن لوگوں میں دمہ کی بیماری کے چانسز بہت کم ہو جاتے ہیں اور پپیتا بیٹا کیروٹین سے بھرپُور پھل ہے جو نظام تنفس کو تقویت دیتا ہے اور سانس کی نالیوں کی بندش کو ختم کرتا ہےہمارے جسم میں وٹامن K کی کمی ہماری ہڈیوں کو کمزور بناتی ہے اور اس کمی کی صورت میں معمولی چوٹ سے بھی ہڈی ٹُوٹ جانے کا خدشہ ہوتا ہے، وٹامن ’کے’ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
اور ہمارے جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور وہ افراد جو وٹامن ”کے”کی کمی کا شکار ہیں پپیتا اُن کے لیے انتہائی مُفید غذا ہےمیڈیکل سائنس کی تحقیقات کے مُطابق ذیابطیس ٹائپ 1 میں مُبتلا افراد جب ڈائٹری فائبر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اُن کے خون کی شوگر کا لیول بڑھتا نہیں ہے اور ذیابطیس ٹائپ 2 میں مبتلا افراد میں فائبر کا زیادہ استعمال اُن کے خُون میں شوگر کو نارمل رکھتا ہے، ایک چھوٹے سائز کا پپیتا 3 گرام جلد ہل ہوجانے والی ڈائٹری فائبر پر مشتعمل ہوتا ہے جو اسے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی مُفید غذا بناتا ہےپپیتے میں موجود قدرتی کیمیائی خمیرہ “پاپین” ایک طاقتور اور مُفید کیمیا ہے۔
جو جہاں گوشت کوبغیر پکائے گلا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے وہاں نظام انہظام کے لیے بھی انتہائی مُفید چیز ہے اس کیمیا کے ساتھ پپیتے میں موجود فائبر اور پانی کی بڑی مقدار نظام انہظام کو فعال کرتی ہے اور قبض جیسی بیماری کو پیدا نہیں ہونے دیتیپپیتے میں شامل فائبر وٹامنزاور پوٹاشیم دل کی بہت سی بیماریوں کو دُرست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خاص طور پر دل کی بیماری کی صورت میں پوٹاشیم کا زیادہ استعمال اور سوڈیم کا کم استعمال دل کو تقویت دینے کے لیے انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہےقُدرت نے پپیتے میں ایسے کیمیا رکھے ہیں جو زخموں کو جلد بھرنے اور جلی ہُوئی جلد کو ٹھیک کرنے میں کسی اکسیر سے کم نہیں ہیں۔
Sharing is Caring!
Leave a Reply