تمہاری بیوی اگر یہ چار کام کرتی ہے تو وہ تمہاری وفادار نہیں

ایک شخص حضرت علی رضی اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور کہنے لگا حضرت علی رضی اللہ عنہ میں کسی کو پسند کرتا ہوں اور اس سے نکاح کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا ایک سوال ہے کیا وہ میرے لئے وفادار پھر ثابت ہوگی یا نہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کہ ایک شخص یاد رکھنا جو عورت اپنے والدین کی توہین کرتی ہے اور وہ عورت جو دوسروں کے سامنے اپنے گھر کی شکایت کرتی ہے تو سمجھ جانا کہ وہ اچھی بیوی ثابت نہیں ہوگی

عورت کی فطرت میں چھپنا اور چھپانا ہے جو عورت اپنے گھر کے عیب کسی اور کے سامنے واضح کرے تو سمجھ جاؤ کے وہ عورت نہیں تو اس شخص نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہو کوئی ایسا عمل کوئی ایسی دعا جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ عورت میرے لیے وفادار ثابت ہوگی یا نہیں تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے شخص اس دنیا میں سب سے بد ترین عمل جھوٹ ہے جو تمام گناہوں کی جڑہے یاد رکھنا جس عورت کی فطرت میں جھوٹ فریب دھوکہ ہووہ عورت کبھی بھی کسی کا ساتھ نہیں دے سکتی ہیں اگر ان چیزوں پر عمل کیا جائے تو ہم سبق سیکھ سکتے ہیں اور ہماری زندگی آسان ہو سکتی ہے ہم یہ چیز جاننے میں آسانی ہو سکتی ہے کہ کون وفادار ہے اور کون بے وفا ہے

حضرت علی نے جو چیزیں بتائی ہیں اس کے مطابق جو عورت اپنے والدین کی توہین کرتی ہے یعنی کہ وہ اسے اس دنیا میں لے کر آئے ہیں اُن کے خلاف باتیں کریگی تو ایسی عورت کسی بھی طرح اچھی نہیں ہے اور وہ عورت جو اپنے گھر کی بات باہر جاکر کرتی ہے یعنی کہ وہ کل کو آپ کی باتیں بھی دوسروں سے کرے گی آپ کی شکایات بھی دوسروں سے کرے گی اس لئے وہ عورت آپ کے لیے بہتر نہیں ہے

لاہور(ویب ڈیسک)ایک روز حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کا گُزر ایک قبرستان سے ہُوا تو وہاں ایک شخص ایک قبر کے پاس بیٹھا زار و قطار رو رہا تھا۔ آپ علیہ السّلام نے رونے کا سبب پوچھا تو کہنے لگا: یہ میری زوجہ کی قبر ہے،یہ میرے چچا کی بیٹی تھی،مجھے اس سے بہت زیادہ پیار تھا میں اس کی جُدائی برداشت نہیں کر سکتا۔

حضرت عیسیٰ علیہ السّلام نے فرمایا: اگر چاہو تو میں اللّہ کے حُکم سے تمہاری بیوی کو زندہ کر دوں؟ اس نے بے قرار ہو کر کہا:ہاں! ایسا ضرور کر دیجیے۔ چنانچہ آپ علیہ السّلام نے قبرکھڑے ہو کر کہا:اللّہ سبحان و تعالیٰ کے حُکم سے اُٹھ جا! قبر پھٹی اور اس میں سے ایک حبشی غلام باہر نِکلا جس پر آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے۔ اس نے حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کو دیکھ کر بآوازِ بلند کہا:لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ عِیسیٰ رُوحُ اللّٰه۔ ”اس کا یہ کہنا تھا کہ: آگ بُجھ گئی،عذابِ اِلٰہی اس سے دُور ہو گیا۔ ”اس شخص نے کہا کہ: مُجھ سے غلطی ہو گئی میری بیوی کی قبر یہ نہیں بلکہ دوسری ہے۔ آپ علیہ السّلام وہاں تشریف لے گئے اور فرمایا: اللّہ عزوَجل کےحُکم سے اُٹھ جا! قبر پھٹی اور اس میں سے ایک حسِین و جمیل عورت باہر نِکل آئی۔ اس شخص نے دیکھتے ہی اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا: اے رُوح اللّہ! یہی میری بیوی ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام ان دونوں کو وہیں چھوڑ کر آگے تشریف لے گئے۔وہ اپنی بیوی سے مِل کر بہت خوش تھا۔کچھ دیر بعد اس پر نیند کا غلبہ ہُوا تو وہیں سو گیا اس کی بیوی اس کے قریب بیٹھی رہی۔اِتنے میں وہاں سے ایک شہزادے کا گُزر ہُوا،شہزادے نے اس عورت کو دیکھا تو اسے پسند آ گئی،عورت کو بھی شہزادہ پسند آ گیا اور وہ اپنے شوہر کو سوتا چھوڑ کر شہزادے کے ساتھ چلی گئی۔

جب اس مرد کی آنکھ کُھلی تو اپنی بیوی کو نہ پا کر بہت پریشان ہُوا،ڈھونڈتے ڈھونڈتے شہزادے کے محل تک پہنچ گیا۔وہاں اسے اپنی بیوی نظر آئی تو کہا: یہ میری بیوی ہے۔شہزادے نے کہا: تم جھوٹ بولتے ہو یہ تو میری لونڈی ہے،یقین نہیں آتا تو اسی سے پوچھ لو۔ یہ سُن کر اس بے وفا عورت نے فوراً کہا:ہاں! میں شہزادے کی لونڈی ہوں،میں تو تمہیں جانتی تک نہیں،تم بے جا مجھ پر اِلزام لگا رہے ہو۔ یہ سُن کر وہ روتا ہُوا محل سے واپس آ گیا۔کچھ دِنوں بعد حضرت عیسیٰ علیہ السّلام سے ملاقات ہوئی تو عرض کی اے رُوح اللّہ علیہ السّلام! میری بیوی جسے آپ نے زندہ کِیا تھا اب شہزادے کے پاس ہے۔شہزادہ اپنی لونڈی بتاتا ہے اور وہ بھی یہی کہہ رہی ہے کہ میں شہزادے کی لونڈی ہوں تمہاری بیوی نہیں،آپ ہمارا فیصلہ فرما دیجیے۔ چنانچہ آپ علیہ السّلام نے اس عورت سے فرمایا: کیا تُو وہی نہیں ہے جسے میں نے اللّہ عزوَجل کے حُکم سے زندہ کِیا تھا؟ عورت نے کہا: ” نہیں! میں وہ نہیں ہوں۔ آپ علیہ السّلام نے فرمایا:اچھا تو ہماریدی ہوئی چیز واپس کر دے۔ اِتنا فرمانا تھا کہ:وہ جھوٹی و بے وفا عورت مُردہ ہو کر زمین پر گِر پڑی۔حضرت عیسیٰ علیہ السّلام نے فرمایا: جو شخص ایسے مرد کو دیکھنا چاہے جو غير مسلم ہو کر مرا تھا پِھر اللّہ عزوَجل نے اسے زندہ کر کے ایمان کی دولت سے نوازا تو وہ اس حبشی غلام کو دیکھ لے اور جو ایسی عورت کو دیکھنا چاہے جو ایمان کی حالت میں مری پِھر اللّہ عزوَجل نے اسے زندہ کِیا اور وہ کُفر کی حالت میں مری تو وہ اس عورت کو دیکھ لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.