ہرقسم کی درد کا گھریلو علاج

درد کی بنیاد ی وجہ سوزش کا دفاعی رد عمل ہے۔ جو ٹشوز میں سوجن کی طرف اشارہ کرتاہے تیس ملین سے زیادہ لوگ پٹھو ں میں کھچاؤ ، کمر میں درد، جوڑوں میں درد، سر درد، کھیلوں کی وجہ سے ہونے والی انجری اور بہت ہی سیرس مسائل جیسے گنٹھیا اور نیور پیتھک پین میں کچھ کامن ادویات جیسے اسپرین ، نیکٹروسن اور بروفین وغیرہ کا استعما ل کرتے ہیں۔ تاہم ان ادویا ت کے استعمال سے وقتی طور پر آرام مل جاتاہے۔ لیکن اس کے سائیڈایفیکٹ بہت زیادہ ہیں۔ آپ کو اس کا قدرتی علاج بتائیں گے جو درد کو ختم کرنے کے ساتھ سوجن کو کم کرنے میں بھی انتہائی مؤثر ہے۔

اور اچھی بات یہ ہے کہ ان کاکوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ کرکو مین : ہلدی میں کرکومین ایک فعال جزو ہوتا ہے۔ جو سوزش کی خصوصیت کو روکتا ہےاور سوزش سے لڑنے کے لیے جسمانی صلاحیت کو بہتربناتا ہے۔جو سائنسی طور پر بھی ثابت ہے۔ کہ کرکومن آرتھرائٹس کی وجہ سے ہونے والے دائمی درد کو آرام دیتا ہے۔ روزانہ تین سے چھ سو گرام تک آپ کرکو من استعمال کرسکتے ہیں۔ اور اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی شامل کرکے اس کو نیم گرم پی لیا جائے۔ اس سے فوری طور پر ہر قسم کے شدید درد سے فوری آرام ملےگا۔

اور جسم میں طاقت آئے گی۔ ادرک : ادرک میں ایسے اینز ائمز موجو د ہوتے ہیں۔جو انفلا میٹری کی پیداوار کو روک دیتے ہیں جو درد کا سبب بنتے ہیں۔ بہت زیادہ درد کی صورت میں آپ دوگرام ادرک روزانہ استعمال کرسکتےہیں۔ لیکن کرونک کنڈیشن میں آپ دن میں تین مرتبہ ایک گرام ادرک استعمال کریں۔ اور کچھ عرصہ تک اس کا استعما ل جاری رکھیں۔ آرنیکا: چونکہ آرنیکا میں ایسے مرکبات ہوتےہیں ۔ جو قوت مدافعت کو بڑھانے کے ساتھ انفلا میشن کو کم کرتے ہیں۔اس لیے آرنیکا کا بہت ساری پین کلر ادویات میں استعمال ہوتاہے۔ آرنیکا سے بنے نسخے استعمال کرنے سے ایسا فرق محسوس ہوگا۔

جیسے بروفین ٹیبلٹ استعمال کی ہو۔ اس کو کیوٹ انجریز جیسے موچ، زخم ، سٹرینج اور آپریشن کے بعد ہیلنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے۔ اس کے علاوہ آرنیکا جیل یا کریم کو دن میں تین سے چار بار استعمال کرسکتےہیں۔ بوس ویلیا: بو س ویلیا جو لعبان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ معمولی اور دائمی درد دونوں کو سکون دیتا ہے۔ اس کے فعال اجزاء انفلا میٹری کمپاؤنڈ کی پروڈکشن کو کم کرتےہیں۔ کیونکہ یہ کمپاؤنڈز بہت ساری کرونک بیماریوں میں جیسے ریو ما ٹائیڈ آرتھرائٹس کر کو من میں استعمال ہوتےہیں۔آپ روزانہ دو سو پچاس ملی گرام لعبان کو دن میں تین بار استعمال کریں

کچھ عرصہ میں ہی آپ کی جان پین کلر سے چھوٹ جائےگی۔ لونگ: لونگ اکثر گ وشت اور چاولوں کی ڈشوں کو ذائقہ دار بنانے کےلیے استعمال ہوتے ہیں۔ دوسرے ہربل سپلی مینٹس کی طرح آپ بھی لونگ کا استعمال بہت ساری بیماریوں کےلیے کرسکتے ہیں۔ لونگ متلی کو دور کرنے اور نزلہ زکام کےعلاج میں مدد کرسکتی ہے۔ اس کے علاوہ سر د رد، گنٹھیا کی سوزش اور دانت میں درد کے لیے لونگ کو استعمال کیاجاسکتا ہے۔ جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو۔ آپ ایک یا دو لونگ پیس کر پانی کے ساتھ پیسٹ بنا کر اس حصے پر لگا لیں۔ کچھ منٹوں میں ہی درد میں افاقہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.