
مشکلات ،ادھوری خواہش،تمنا ،حاجتیں ایک ہی مجلس میں حل ہوجائینگی۔
اس تحریر میں ہر مشکل کو دور کرنے ہر حاجت کو پورا کرنے کے لئے وظیفہ شیئر کیاجارہا ہے۔ یہ نہایت ہی مجرب و خاص عمل ہے زندگی میں ویسے تو ایک بار کرنا ہے یا دوبار کر لیجئے یاپھر تین بار کرلیجئے۔اس خاص عمل کی اجازت عام ہے ۔یہ عمل ضرور کیجئے گا انشاء اللہ تعالیٰ اللہ کے حکم اور فضل سے امید ہے اگر کوئی
خاص توجہ کے ساتھ یہ عمل کرے گا اس کی زندگی کی مشکلات دور ہوجائیں جائز حاجتیں پوری ہوجائیں گی۔ایسا نہیں ہوتا کہ ایک دم سے کوئی آثار ظاہر ہوجائیں اور آنکھ بند کی اور تمام خواہشات تمنائیں پوری ہوجائیں ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا ۔ لکہ اس کی زندگی میں آہستہ آہستہ اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ یہ عمل ہر مہینے کے نیاچاند نکلنے کے بعد یہ عمل کرنا ہے ۔نیاچاند دیکھنے کے بعد یہ عمل کیجئے اور چاند کو بذات خود آنکھ سےدیکھئے۔کرنا یہ ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد 7 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیجئے اور اس کے بعد آپ نے 1200 مرتبہ آیت کریمہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین پڑھ لینی ہیں پوری توجہ و انہماک کے ساتھ یہ عمل کرنا ہے ایسا نہیں کہ آپ کے ہاتھ میں تسبیح چل رہی ہو اور ذہن آپ کا ادھر ادھر گھوم رہا ہو بلکہ آپ کی جو مشکل حاجات ہیں۔ ان کی نیت کر کے آپ کے ذہن میں انہی کا تصور ہونا چاہئے کہ میری یہ مشکل و حاجت ہے اللہ اس کو حل فرمائیں ۔دوسرا عمل یہ ہے کہ جب آپ یہ عمل شروع کرنے لگیں تو ایک گلاس پانی لے لیجئے اور اس میں 5 سے 6 چمچ عرق گلاب شامل کرلیجئے اور پھر بتایا گیا
عمل کیجئے اور اس پر دم کرلیجئے۔جب آپ عمل شروع کریں یعنی بسم اللہ کےبعد ایک گھونٹ پانی پی لیجئے اور جب سور مرتبہ آیت کریمہ پڑھ لیں تو بھی ایک گھونٹ پی لیجئے اور اسی طرح ہر سو مکمل ہونے پر ایک ایک گھونٹ پیتے رہئے۔اور عمل مکمل ہونے پر پانی ختم ہوجانا چاہئے۔اس عمل کے اختتام پر اللہ سے گڑگڑا کر دعا کیجئے اپنی حاجتیں مانگئے یہ عمل نیاچاند دیکھنے بعد کرنا ہے ۔ یہ عمل عشاء کی نماز کے بعد ہی کرنا ہے دن میں اس عمل کو کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اور زندگی میں یہ عمل ایک بار ہی کرنا ہوتا ہے یہ عمل لیکن اگر آپ کی حاجتیں بڑھ رہی ہیں تو آپ اس کو تین سے چار مرتبہ کر سکتے ہیں ۔انشاءاللہ آپ کی بڑی سے بڑی مشکل حاجتیں پوری ہو جائیں گی۔عمل تھوڑا مشکل ہے لیکن بہت ہی مجرب و خاص عمل ہے اس کو اولیاء اللہ نے آزمایا ہے اور پھر اپنی کتابوں میں اس کے فضائل و کرامات درج کی ہیں۔اولیاء اللہ نے اس سے بڑی بڑی حاجات کو پورو کرنے کے معجزات و کرامات ذکر کی ہیں ۔کسی بھی قسم کی حاجت ہو ،انشاء اللہ اللہ کے فضل و کرم سے پوری ہوگی۔
Sharing is caring!
Leave a Reply