
چچا دبئی چلا گیا اور پیچھے بھتیجا اپنی سگی چچی کے ایسا کام کرتا جب چچا کو پتا چلا تو اس نے بھتیجے کو دھوکے سے دبئی بلا کر۔۔۔
دُبئی دُبئی میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے اپنے سگے بھتیجے کو غیرت کے نام پر قتلکر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کا 49سالہ چچا روزگار کی غرض سے دُبئی میں مقیم تھا۔ جبکہ اس کے پاکستان میں مقیم بھتیجے نے چچا
کی غیر موجودگی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مبینہ طور پر اپنی چچی کے ساتھ نا جائز تعلقاتاُستوار کر لیے تھے۔جس کی خبر چچا کو بھی خاندان کے کسی فرد نے دے دی تھی۔ اپنے بھتیجے اور بیوی اس شرمناک حرکت پر وہ اُنہیں سبق سکھانا چاہتا تھا۔ اس مقصد کے لیے ملزم نے اپنے ایک 42 سالہ پاکستانی دوست کو اعتماد میں اس کے بعد چچا نے اپنے بھتیجے کو دُبئی میں روزگار دلوانے کا لالچ دے کر اس کے دستاویزات تیار کروا کے اُسے اپنے پاس بُلوا لیا۔ مقتول بھتیجے کے دُبئی آنے سے قبل اُس کے قتلکی تمام تر منصوبہ بندی کر لی گئی۔ اس مقصد کے لیے دونوں ملزمان نے ایک ہتھوڑے، کُدال، بیگ اور رسی کا بندوبست کیا۔بھتیجے کے دُبئی آنے کے بعد اسے ملازمت دلوائی گئی اور پھر کچھ ہفتوں بعد قتلکی واردات انجام دینے کی خاطر دونوں ملزمان نوجوان کو اپنے ساتھ ڈنر کے بہانے جبل علی کے علاقے میں ایک دُور دُرازویران مقام پر لے گئے۔
جہاں پر چچا نے اپنی آنے والی موت سے بے خبر بھتیجے کے سر پر ہتھوڑے کے دو تین وار کیے اور پھر اس کے گلے میں رسی ڈالکر اس کا دم گھو نٹ ڈالا۔ اس کے بعد دونوں ملزمان نے کُدال کی مدد سے زمین کھود کر نوجوان کی لاشایک گڑھے میں دفنا دی۔ نوجوان کی کمپنی کی جانب سے اس کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تو پولیس نے اس اندھے قتلکی تفتیش شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں پتا چلا کہ اس نوجوان کو قتلکرنے والا کوئی غیر نہیں بلکہ اس کا سگا چچا ہی اس کا اصل قا۔تل ہے۔ پولیس نے ویران مقام پر دفنائی گئی
مقتول کی لاش برآمد کرلی۔ تاہم مقتول کا چچا اس دوران رُوپوش ہو گیا، جبکہ اس واردات میں اس کی مدد کرنے والا ساتھی پولیس نے دھر لیا۔ ساتھی ملزم نے بتایا کہ مقتول نوجوان کو قتلکیے جانے سے قبل جب اس کے چچا نے اپنی بیوی سے تعلقات کے بارے میں پوچھا
تو نوجوان نے اپنی شر مناک حرکات کا اعتراف کر لیا تھا۔ جس کے بعد چچا نے طیش میں آکر اسے قتلکر دیا۔ پولیس مقتو ل کے ملزم چچا کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت ہو گی۔ جس میں ملزم چچا پر اس کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
Sharing is caring!
Leave a Reply